اس دورے کے تناظر میں جس میں امریکی کانگریس کے متعدد اراکین اور نامور تھنک ٹینکس کے ساتھ ”بین الاقوامی“ ”مذہبی“ اور ”مکالمے“ سے متعلق تقریبات اور مباحثات اور اس دورے میں امریکہ میں اسلامی رہنماؤں کی دستور ساز کونسل کا قيام شامل ہے: سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے نیویارک میں اپنی رہائش گاہ پر اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسدادِ دہشت گردی کے وفد کا استقبال کیا۔ وفدکی سربراہی انڈر سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے دفتر کے سربراہ جناب ولادیمیر وورونکوف کررہے تھے۔ ملاقات میں انتہاپسندی اور نفرت انگیز بیانیہ، خاص طور پر جو تشدد اور دہشت گردی کا باعث بنتے ہیں،اس کے سدّباب کے لئے مذہبی رہنماؤں کے اہم کردار پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ جناب وورونکوف نے اس اہم حوالے سے رابطہ کے بین الاقوامی کردار اور مشترکہ تعاون کی اہمیت کو سراہا۔
Saturday, 20 January 2024 - 20:27