یمن میں امن عمل کی حمایت کے حوالے سے بیان

بیان
مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے یمن کے لئے  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی  کی جانب سے  یمن میں امن عمل کی حمایت کے روڈ میپ تک پہنچنے کے حوالے سے  جاری بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں رابطہ نے  یمن اور اس کے عزیز عوام کے ساتھ اپنے  یکجہتی  کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے  یمنی فریقین  سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کے اعلی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے سنجیدہ اور مؤثر مذاکرات کی راہ اختیار کریں تاکہ ایک جامع اور  دیرپا سیاسی حل تک پہنچنے  کا امکان پیدا ہو جو یمنی عوام کے استحکام،ترقی اور خوشحالی کی امنگوں کو پورا کرے۔

Monday, 25 December 2023 - 14:28