غزہ میں امداد کی رسائی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم

بیان
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے سلامتی کونسل کی اس قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے جس میں غزہ کی پٹی میں فوری طور پروسیع،محفوظ اور بلاروک ٹوک انسانی امداد کی   فراہمی کی اجازت دینے اور پائیدار جنگ بندی کے لئے سازگار حالات پیدا کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے  کہاکہ  عالمی برادری کو غزہ میں پھنسے بے گناہ شہریوں کی حفاظت کے لئے ا س فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

Sunday, 24 December 2023 - 20:26