اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے ادارہ جاتی رابطہ استاذ عبد الوہاب الشہری نے جینوا میں منعقدہ گلوبل رفیوجی فورم میں انٹرن شپ ڈائیلاگ میں رابطہ کا بیان پیش کیا

اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے ادارہ جاتی رابطہ استاذ عبد الوہاب الشہری نے جینوا میں منعقدہ گلوبل رفیوجی فورم میں انٹرن شپ ڈائیلاگ میں رابطہ کا بیان پیش کیا۔فورم میں ایک ہزار سے زائد بین الاقوامی شخصیات شریک تھیں،جن میں سربراہان مملکت وحکومت،وزراء اور بین الاقوامی تنظیموں کےسربراہان اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔
اپنے خطاب میں  استاذ الشہری نے کہاکہ  رابطہ عالم اسلامی  براہ راست یا سرکاری اور معتمد مراکز اور اداروں کے ساتھ قریبی شراکت داری کے ذریعے پناہ گزین اور بے گھر افراد کی امداد اپنےلئے باعث فخر سمجھتے ہوئے اس کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ خاص طور پر میزبان ممالک میں ان گروپوں کے مثبت انضمام، انہیں باوقار زندگی گزارنے کے لئے ضروری ذاتی اور پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کرنے اور ان کمیونٹیز میں ان کے مؤثر شراکت کو یقینی بنانے میں۔
دوسری جانب اسلامی فلاحی کام کے ہائی کمشنر کے مشیر اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے لئے ہائی کمشنر کے نمائندے جناب خالد خلیفہ نے  بے گھر افراد کی امداد کے لئے رابطہ عالم اسلامی کے انسانی ہمدردی کے عزم کو سراہتے ہوئے کہاکہ جبری طور پر بے گھر ہونے والے افراد کو درپیش چیلنجز آج کسی ایک تنظیم کی امکانیات سے کہیں زیادہ ہیں۔ اس لئے ہم رابطہ عالم اسلامی جیسے اپنے شراکت داروں پر انحصار کرتے ہیں،اور زندگیاں بچانے والی امداد کے علاوہ پناہ گزینوں اور داخلی طور پر بے گھر افراد کے لئے طویل مدتی ترقیاتی پروگراموں کی فراہمی کے لئے ہماری کوششوں کی حمایت کے لئے ان کے عزم کو سراہتے ہیں۔
 
اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے ادارہ جاتی رابطہ استاذ عبد الوہاب الشہری نے جینوا میں منعقدہ گلوبل رفیوجی فورم میں انٹرن شپ ڈائیلاگ میں رابطہ کا بیان پیش کیا
اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے ادارہ جاتی رابطہ استاذ عبد الوہاب الشہری نے جینوا میں منعقدہ گلوبل رفیوجی فورم میں انٹرن شپ ڈائیلاگ میں رابطہ کا بیان پیش کیا
اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے ادارہ جاتی رابطہ استاذ عبد الوہاب الشہری نے جینوا میں منعقدہ گلوبل رفیوجی فورم میں انٹرن شپ ڈائیلاگ میں رابطہ کا بیان پیش کیا
Sunday, 17 December 2023 - 13:54