سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ مکرمہ میں رابطہ کے مرکزی دفتر میں جامع مسجد دہلی کے امام وخطیب شیخ سید احمد بخاری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلامی امور سے متعلق متعدد موضوعات کا جائزہ لیاگیا۔اس دوران شیخ بخاری نے رابطہ کے سیکرٹری جنرل کے دورۂ ہند اور اس دورے کے تمام ہندوستانیوں کے دلوں پر پڑنے والے گہرے نقوش کو سراہا جس میں لیکچرز اور سیاسی، مذہبی اور پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں شامل تھیں۔معزز مہمان نے جامع مسجد دہلی میں عزت مآب سیکرٹری جنرل کے خطبہ جمعہ کی تعریف کی جسے برصغیر کی سب سے بڑی اورقدیم جامع مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور جامع مسجد کی 400 سالہ تاریخ میں ڈاکٹر العیسی پہلی غیر ملکی مذہبی شخصیت ہیں جنہوں نے اس منبر سے خطاب کیا۔
Sunday, 26 November 2023 - 15:58