logo

رابطہ عالم اسلامی کے ادارہ جاتی رابطہ   کے  سیکرٹریٹ اور  اسلامی تعاون تنظیم  کی خبر رساں ایجنسیوں کی یونین کے زیر اہتمام ”نفرت اور تشدد کو ہوا دینے میں میڈیا اور اس کا کردار“ فورم کا انعقاد:
جدہ میں  ”نفرت اور تشدد کو ہوا دینے میں میڈیا اور اس کا کردار: غلط معلومات اور جانبداری کے خطرات“ بین الاقوامی فورم کی میزبانی
جدہ:
آزادئ اظہار رائے کے بہانے سے  مذہبی علامات اور مقدس رموز  کے خلاف جرائم   اور  بعض بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی جانب سے  غلط معلومات اور جانبداری کی   واضح پالیسی  کے واقعات کے دوران  مملکت سعودی عرب کے شہر جدہ میں    بین الاقوامی فورم ”نفرت اور تشدد کو ہوا دینے میں میڈیا اور اس کا کردار: غلط معلومات اور جانبداری کے خطرات“  کا  انعقاد بروز اتوار  26 نومبر 2023  کو ہورہاہے۔یہ فورم  رابطہ عالم اسلامی کے ادارہ جاتی رابطہ   کے  سیکرٹریٹ اور  اسلامی تعاون تنظیم  کی خبر رساں ایجنسیوں کی یونین (یونا) کے زیر اہتمام منعقد ہورہاہے، جس کی سرپرستی سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی، سیکرٹری جنرل  اسلامی تعاون تنظیم عزت مآب حسن ابراہیم طہ اور ریاست فلسطین میں سرکاری میڈیا کے جنرل سپروائزر وزیر احمد عساف  کریں گے۔
فورم میں    اہم اسلامی  اور بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیاں،ممتاز مذہبی،فکری،قانونی اور انسانی حقوق کے  رہنما اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنما شرکت کریں گے۔
فورم میں  متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال کیاجائے گا  جس میں سرفہرست  موضوع : ”عالمی میڈیا میں  جانبداری اور غلط معلومات:مسئلہ فلسطین بطور ایک مثال“ ہے۔اس کا  مقصد بین الاقوامی مسائل  اور خاص طور پر مذہبی معاملات میں میڈیا کی خامیوں کی نشاندہی  کرنا اور  انسانی معاشروں میں میڈیا  مباحثوں میں اشتعال انگیزی اور جانبداری کے منفی اثرات کو اجاگر کرنا ہے، تاکہ میڈیا میں  غلط معلومات،جانبداری اور نفرت  کے فروغ کے خطرات کے خلاف  ایک مشترکہ عالمی اتحاد   کا قیام ممکن ہو۔
اس فورم کو  اہم بین الاقوامی  سیاق وسباق کے لئے  سب سے نمایاں یکجہتی میڈیا ایونٹ سمجھاجارہاہے، اور یہ امتیاز دونوں اسلامی تنظیموں رابطہ عالم اسلامی اور اسلامی تعاون تنظیم  کے میڈیا بازوؤں کو حاصل ہورہاہے،اور یہ  دونوں بین الاقوامی اسلامی تنظیمیں ہیں جن میں سے ایک  اسلامی اقوام  خاص طور پران کے علماء ،دانشوروں اور نوجوانوں  پر توجہ  مرکوز کرتی ہے  جبکہ دوسری تنظیم  اسلامی ممالک  اور ن کے سیاسی فریم ورک اوراس کے متعلقہ امور پر توجہ دیتی ہے۔
یاد رہے کہ   تمام عرب اور اسلامی خبر رساں ایجنسیاں اور مختلف میڈیا چینلز کے متعدد بین الاقوامی ادارے کانفرنس کی کوریج کریں گے ۔
 

Monday, 20 November 2023 - 09:16