سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اپنے ریاض دفتر میں وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی مشیر اور انسانی حقوق اور خواتین کو با اختیار بنانے کے وزیر محترمہ مشعال ملک سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران خواتین کو با اختیار بنانے سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال ہوا۔اس حوالے سے محترمہ مشعال نے میثاق مکہ مکرمہ کے مندرجات کو بھی سراہا جس نے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے اسلامی بنیادیں قائم کیں۔
Friday, 10 November 2023 - 21:06