سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ریاض میں رابطہ کے دفتر میں جمہوریہ کروشیا کی سابق صدر محترمہ کولینڈا گرابر کیتارووچ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں تہذیبی تصادم اور ٹکراؤ کے ”نظریات“،”نعروں“ اور ”اقدامات“ کے سدباب کےلئے ”مؤثر“ اور ”نتیجہ خیز“ مہذب مکالمے سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، اور یہ انسانی مشترکات کے مطابق ہو جو سب کے لئے قابل قبول اور خاص طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر کے مندرجات اور تہذیبی اتحاد کے لئے اس کی عالمی تنظیم کے مقاصد سے مطابقت رکھتے ہوں۔
Tuesday, 31 October 2023 - 22:01