سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ریاض میں اپنے دفتر میں ہارورڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ کے ایک وفد کا استقبال کیا جس کی سربراہی افغانستان میں سابق امریکی سفیر جنرل کارل ایکن بیری کررہے تھے۔
ڈاکٹر العیسی نے وفد کے سامنے موجود حالات کےمتعلق،جس میں مسئلہ فلسطین اور اس کی تکلیف دہ صورت حال سرفہرست ہے، اسلامی اور قانونی نقطہ نظر پیش کیا۔
جانبین نے تنازعات اور تہذیبی تصادم کے نظریات اور ان کے خطرات کے سدباب کے لئے اقوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر مشترکہ انسانیت کے ذریعے تہذیبی اتحاد کے قیام کی اہمیت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
Wednesday, 25 October 2023 - 16:35