مملکت کی جانب سے او آئی سی اجلاس بلانے کا خیر مقدم

بيان
مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلۂ خیال کے لئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی وزارتی اجلاس بلانے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے فلسطینی عوام کے  حقوق کی منصفانہ اور پائیدار حمایت کے لئے  مملکت سعودی عرب کی قیادت کے  پختہ اور اصولی موقف کو سراہا۔
ڈاکٹر العیسی نے  اس  دعوت کی ستائش کی جو مملکت کی اہم اور قابل ستائش کوششوں کے فریم ورک کا حصہ ہے، خاص طور  ان مشکل حالات میں کشیدگی کو  روکنے ، تمام بے گناہ شہریوں  کو تحفظ فراہم کرنے اور تشدد کی لہر کو روکنے کے لئے جو کہ  اس مسئلے کے حل کے امکانات کو کمزور کرتی  ہیں  اور بے گناہوں کی خون کی  صورت میں اس کی قیمت ادا ہوتی ہے اور یہ حالات ایسے خطرناک نتائج کی طرف دکھیلتی ہیں  جس سے صرف برائی کی قوتوں کو ہی فائدہ  پہنچے  گا۔

Wednesday, 11 October 2023 - 09:21