مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے ملک کے کچھ حصوں میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں لیبیا کے عوام اور متاثرین اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ: ”ہم نے لیبیا میں ہولناک سیلاب کی خبروں کو بہت دکھ کے ساتھ فالو کیا ہے اور ہمیں اس کے نتیجے میں ہوے والے بھاری خصوصاً جانی نقصانات سے بے حد تکلیف ہوئی ہے“۔
ڈاکٹر العیسی نے رابطہ عالم اسلامی،اس کی عالمی کونسلز، ادارہ جات اور اکیڈمیز کی جانب سے اس غم کے موقع پر لیبیا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتیاب فرمائے اور لیبیا کو ہر طرح کی بر ائی سے محفوظ فرمائے۔
Tuesday, 12 September 2023 - 08:51