جزائر میں آگ لگنے کے واقعات پر تعزیت کا اظہار

بیان
مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے   جزائر کی حکومت اور عوام سے ملک میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے  والوں اور زخمیوں کے  لئے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس موقع پر  کہا کہ: ” ہم نے جزائر میں اپنے بھائیوں کو پیش آنے والے  آگ کے واقعے کی اس دردناک خبر کو بہہت دکھ سے  فالو کیا ہے   اور اس آگ کے نتیجے میں ہونے والے بھاری خصوصاً جانی نقصانات  سے ہمیں بے حد تکلیف ہوئی ہے“۔
ڈاکٹر العیسی نے رابطہ عالم اسلامی،اس کی عالمی کونسلز، ادارہ جات اور اکیڈمیز کی جانب سے  اس غم کے موقع پر جزائر کی حکومت  اورعوام  کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ  وہ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتیاب فرمائے اور جزائر کو ہر طرح کی بر ائی سے محفوظ  فرمائے۔

Tuesday, 25 July 2023 - 10:06