باضابطہ سرکاری دعوت پر : سیکرٹری جنرل دورۂ بھارت پر رابطہ عالم اسلامی کے وفد کی قیادت کررہے ہیں

باضابطہ سرکاری دعوت پر :
سیکرٹری جنرل دورۂ بھارت پر رابطہ عالم اسلامی    کے وفد  کی قیادت کررہے ہیں

نئی دہلی:
رابطہ عالم اسلامی کا وفد آج بروز پیر  رابطہ کے سیکرٹری جنرل  اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی  کی سربراہی میں دار الحکومت نیو دہلی پہنچا۔یہ دورہ  ہندوستان کی حکومت کی طرف سے باضابطہ دعوت  اور تمام  مسلم اور دیگر مذاہب سے  تعلق  رکھنے والے  رہنماؤں  کی خواہش پر کیا جارہاہے،کیونکہ رابطہ  کو بین الاقوامی تنظیم ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر زبردست  پذیرائی حاصل ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے اعلان کے مطابق فضیلۃ الشیخ  ڈاکٹر محمد العیسی برصغیر کی سب سے بڑی اور قدیم  ترین مساجد میں سے ایک میں خطابت وامامت کے فرائض  بھی سرانجام دیں گے۔
دورے کے دوران ڈاکٹر العیسی  بھارتی صدر،وزیر اعظم  اور نامور اسلامی اور غیر مسلم  مذہبی رہنماؤں سے  ملاقات کریں گے۔آپ اس دوران برادرانہ  اور دوستانہ مکالمے کے تناظر میں مفاہمت اور تعاون کو بڑھانے اورمشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال  کے  لئے مسلم کمیونٹی اور مختلف ہندوستانی اجزاء کے ساتھ متعددتقریبات میں شریک ہوں گے ۔آپ متعدد وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور اعلی سطحی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے  ۔دورے میں متعدد پینل مباحثوں  میں بھی شرکت کی جائے گی۔
 

Monday, 10 July 2023 - 09:37