سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی  نے مکہ مکرمہ میں رابطہ کے مرکزی دفتر میں  شیخ ڈاکٹر ضیاء الدین عبد اللہ الصالح کی سربراہی میں عراقی فقہ اکیڈمی کے وفد کا استقبال کیا

سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی  نے مکہ مکرمہ میں رابطہ کے مرکزی دفتر میں  شیخ ڈاکٹر ضیاء الدین عبد اللہ الصالح کی سربراہی میں عراقی فقہ اکیڈمی کے وفد کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور اور رابطہ اور اکیڈمی کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ  پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر الصالح نے مسلمانوں کے مابین اور ان میں اور غیر مسلموں کے درمیان نقطۂ نظر کو قریب لانے میں رابطہ عالم اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
آ پ نے رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے  سعودی عرب میں  عراقی مراجع  فورم کی میزبانی کو بھی سراہا۔انہوں نے مملکت سعودی عرب کی قیادت کی جانب سے حرمین شریفین کی خدمت اور اس سلسلے میں ان کی مسلسل کامیابیوں،بالخصوص رواں سال موسم حج کی غیر معمولی تنظیم کی ستائش کی۔

سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی  نے مکہ مکرمہ میں رابطہ کے مرکزی دفتر میں  شیخ ڈاکٹر ضیاء الدین عبد اللہ الصالح کی سربراہی میں عراقی فقہ اکیڈمی کے وفد کا استقبال کیا
Sunday, 2 July 2023 - 09:19