سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے مکہ مکرمہ میں رابطہ کے مرکزی دفتر میں امیر جمعیت اہل حدیث،ہند شیخ ڈاکٹر اصغر علی امام مہدی سلفی کا استقبال کیا۔
ملاقات میں اسلامی امور اور خصوصاً برصغیر سے متعلق متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر سلفی نے اسلامی اقوام کے لئے رابطہ کی مرجعیت اور ان کی خدمت اور مسائل کی نمائندگی کے حوالے سے رابطہ کی مرکزیت پرزور دیا ۔آپ نے میثاق مکہ مکرمہ کی مرجعیت اور اس کے مضامین کو فعال کرنے کی اہمیت پر بھی زوردیا۔
Saturday, 1 July 2023 - 08:35