رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

بیان
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے  تھائی لینڈ کے بادشانہ ماہا وجیرا لونگ کورن اور وزیر اعظم جنرل  پرایوتھ چان اوچا اور تھائی عوام کے ساتھ ملک کے شمال مشرقی صوبے نونگ بوا لانفو میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے متاثرین کے لئے دلی تعزیت اور ہمدردی  کا اظہارکیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افرادجاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں جن میں سےزیادہ تر بچے ہیں۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس ہولناک مجرمانہ فعل کی مذمت کرتے ہوئے اس سانحے پر تھائی لینڈ  کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکیاہے۔آپ نے  کہا کہ ہم    اس المناک حادثے کے موقع پر  تھائی حکومت  اور عوام  کے غم  میں شریک ہیں۔ آپ نے  زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ۔

Monday, 10 October 2022 - 20:00