سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ریاض میں اپنے دفتر میں ہیئۃ نہضۃ العلماء انڈونیشیا کے صدر شیخ یحیی خلیل ستاقوف سےملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کی باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعوعات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
انڈونیشیا کی سب سے بڑی اسلامی تنظیم نہضۃ العلماء نے G20 بین المذاہب فورمR20 کی صدارت کے لئے ڈاکٹر محمد العیسی کا انتخاب کیا ہے، جہاں ڈاکٹر العیسی انڈونیشیا کے صدر کی جانب سے افتتاح کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔
رابطہ عالم اسلامی اور ہیئۃ نہضۃ العلماء کے درمیان G20 بین المذاہب فورم کی سربراہی اجلاس کی صدارت کے لئے یہ اہم تعاون بین الاقوامی سطح پر مکالمے اور تعاون کے فروغ کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا اور یہ ہمارے عظیم اسلامی پیغام کی جہتوں کو اجاگر کرے گا۔
اجلاس میں G20 بین المذاہب فورمR20 کی میزبانی کے لئے #رابطہعالماسلامی کے انتخاب کو حتمی شکل دے دی گئی جو اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔ یہ فورم 2 اور 3نومبر کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں منعقد ہوگا جس میں مذہبی اور دانشور طبقہ کے سرگرم رہنما شرکت کریں گے۔
Tuesday, 4 October 2022 - 19:33