اسلام اور مسلمانوں کی خدمت اور حرمین شریفین  کے  دیکھ بھال کی تاریخ کی منظر کشی

اسلام اور مسلمانوں کی خدمت اور حرمین شریفین  کے  دیکھ بھال کی تاریخ کی منظر کشی

ڈاکٹر العیسی کی ہدایت پر مملکت سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سیرت طیبہ اور اسلامی تمدن عجائب گھر  کے  خصوصی ایڈیشن کا اجراء

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی اس سال مملکت سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے منفرد انداز  میں شرکت کررہی ہے۔رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل،چیئرمین مسلم علماء کونسل اور سیرت طیبہ اور اسلامی تمدن  کی بین الاقوامی نمائشوں اور عجائب گھروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے صدر شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی  نے سیرت طیبہ میوزیم کےخصوصی ایڈیشن کی ہدایت کی ہے، جس میں حرمین شریفین اور یہاں آنے والے ضیوف الرحمن کی خدمت،قرآن کریم اور سنت مطہرہ کی خدمت کے لئے مملکت سعودی  عرب کی خدمات کے  علمی،تاریخی اور دستاویزی مواد کو جدید ترین  ذرائع سے پیش کیا جائے گا۔
بین الاقوامی سیرت طیبہ   عجائب گھر کایہ منفرد ایڈیشن  رائل کمیشن آف مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے تعاون سے چیمبر آف کامرس مکہ مکرمہ  میں منعقد کیا جائے گا۔اس عجائب گھر میں زائرین قرآن کریم،سنت مطہرہ،حرمین شریفین کی خدمت،اسلام،مسلمانوں بلکہ تمام انسانیت کی خدمت   کے لئے مملکت سعودی عرب کی عظیم کاوشوں  کا  مشاہدہ کریں گے۔خدمت کے اس سفر کا آغاز مملکت کے بانی جلالۃ الملک شاہ عبد العزیز رحمہ اللہ  سے ہوتاہے جو  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان حفظہما اللہ کے خوشحال دور تک جاری ہے۔
اس خصوصی ایڈیشن میں پہلی مرتبہ  حجرۂ نبوی،اس کی تاریخ،مسجد نبوی اور مختلف ادوار میں اس کی تعمیر جس کا اختتام سعودی خوشحال دور  پرہوتاہے،اسی طرح مکہ مکرمہ سے متعلق  ایک سیکشن مختص ہوگا جو مکہ مکرمہ،اس کی فضیلت اور مسجد حرام اور اس کے تعمیر کے تاریخی ادوار جس کا اختتام سعودی مبارک دور پر ہوتاہے  جو فنون تعمیر اور مسجد حرام کی خدمت  اور دیکھ بھال کے خوبصورت ادوار میں شمار ہوتاہے۔ان سب  واقعات کو اصل دستاویز ی ورچوئل نمائش میں پیش کیا جائے گا۔
 
اسلام اور مسلمانوں کی خدمت اور حرمین شریفین  کے  دیکھ بھال کی تاریخ کی منظر کشی
اسلام اور مسلمانوں کی خدمت اور حرمین شریفین  کے  دیکھ بھال کی تاریخ کی منظر کشی
اسلام اور مسلمانوں کی خدمت اور حرمین شریفین  کے  دیکھ بھال کی تاریخ کی منظر کشی
اسلام اور مسلمانوں کی خدمت اور حرمین شریفین  کے  دیکھ بھال کی تاریخ کی منظر کشی
Monday, 26 September 2022 - 14:14