رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے جاری بیان:

بيان

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے  جمہوریہ موزمبیق کے علاقے  چیبینی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے جس میں ایک چرچ، ہسپتال اور امدادی سہولیات کے مرکز کو نشانہ بنایاگیا تھا جس کے  نتیجے میں متعدد ہلاکتیں اور زخمی ہونے کے واقعات سامنے آئے۔
رابطہ نے اس مجرمانہ دہشت گرد واقعہ میں  جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے جس میں امدادی سہولیات کو نشانہ بنایاگیا ۔ یاد رہے کہ    یہ مقامات   خشک سالی اورمسلح تصادم سے فرار ہونے والے سینکڑوں خاندانوں ،بچوں، غریبوں اور پناہ گزینوں کے لئے پناہ گاہ  تھیں۔
 

Wednesday, 7 September 2022 - 20:54