رابطہ عالم اسلامی کے زیر سایہ اور سینیگالی حکومت کے زیر اہتما م مغربی افریقی علماء کونسل کا قیام
سینگال کے صدر محترم کی جانب سے صدر افریقی اسلامی اتحاد کو رابطہ عالم اسلامی کے ساتھ معاہدے کے قیام پر مبارکباد
میثاق مکہ مکرمہ کے مندرجات کا اجراء اور ائمہ کرام کی اس پر تربیت اور اس کے ساتھ مغربی افریقی علمائے کرام کے لئے سرکلر فورم کا قیام جس کا آغاز ڈاکار سے ہوگا اس معاہدے کی شقوں میں نمایاں
ڈاکار:
سینیگال کے صدر محترم جناب مکی سال نے افریقی اسلامی اتحاد کو جس کے ساتھ 100 ملین سے زیادہ افراد جڑے ہوئے ہیں ،انہیں حال ہی میں رابطہ عالم اسلامی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
صدر محترم نے افریقی اسلامی اتحاد کے صدر علامہ شیخ محمد الماحی بن الشیخ ابراہیم نیاس سے ایک ٹیلفونک رابطے میں اس معاہدے کو تاریخی قراردیا ہے۔ یہ معاہدہ رابطہ عالم اسلامی کی مسلم علماء کو ان کے اہم مسائل کے لئے متحد کرنے کی کوششوں کے فریم ورک کے تحت آیا ہے۔
اس معاہدے میں متعدد شقیں شامل ہیں جن میں سے اہم شقیں یہ ہیں: رابطہ عالم اسلامی کے زیر سایہ اور سینیگالی حکومت کے زیر اہتمام مغربی افریقی علماء کونسل کا قیام،تعلیمی،دینی اور ثقافتی شعبوں میں میثاق مکہ مکرمہ کے مندرجات کا اجراء، مغربی افریقہ میں ائمہ کرام کی تربیت، بشمول میثاق مکہ مکرمہ کے مندرجات پر انہیں تربیت دینا اور اس کے علاوہ مغربی افریقی علمائے کرام کے لئے سرکلر فورم کا قیام جس کا آغاز ڈاکار سے ہوگا اور عربی زبان اور اس کی ثقافت کی خدمت کے لئے خصوصی پروگراموں کی تشکیل اس معاہدے کا حصہ ہیں۔
Tuesday, 23 August 2022 - 23:08