مقامات مقدسہ میں دنیا بھر سے حجاج کرام کی نئے سرے سے آمد پر مبارکباد اور امسال خطبۂ حج کے مندرجات کی ستائش
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے عالم اسلام کے نامور علمائے کرام ومفتیان عظام اور مذہبی رہنماؤں کا استقبال کیا
منی، مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے منی میں رابطہ کے دفتر اور مکہ مکرمہ میں مرکزی دفتر میں عالم اسلام کے مختلف علمائے کرام ومفتیان عظام اور مذہبی رہنماؤں کا استقبال کیا۔آپ نے متعدد اسلامی ممالک کی نامور شخصیات، مفتیان اور اسلامی مراکز کے سربراہان اور مملکت کے ہیئۃ کبار العلماء کے اراکین کی جانب سے بھی پیغامات وصول کئے۔
ملاقاتوں میں عید الاضحی کے موقع پر اور کرونا کے بعد دنیا بھر سے حجاج کرام کی نئے سرے سے مشاعر مقدسہ آمد پر مبارکباد کا تبادلہ ہوا۔اسی طرح امت مسلمہ کی خدمت میں تعاون کے امکانات کے ساتھ ساتھ اسلامی امور سے متعلق متعدد موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔
سیکرٹری جنرل کے مہمانان گرامی نےموسم حج کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے حجاج بیت اللہ کے لئے پیش کردہ شاندار خدمات کی تعریف کی۔اس کامیابی کے تناظر میں انہوں نے ڈاکٹر العیسی کے امسال خطبۂ حج کے مندرجات کا بھی تذکرہ کیا جس میں امت کے عقیدہ،وحدت، اقدار اورطرز عمل پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔اور خطبۂ حج کو دنیا بھر میں 14 زبانوں میں ”منارۃ الحرمین“ پلیٹ فارم پر 600 ملین سے زائد لوگوں نے براہ راست دیکھا۔
عزت مآب ڈاکٹر العیسی نے ملاقاتوں کے سلسلے میں مفتی اعظم مصر ڈاکٹر شوقی علام،ہیئۃ کبار العلماء کے سیکرٹری جنرل اور سپریم جوڈیشنل کونسل کے رکن جناب ڈاکٹر فہد سعد الماجد اور بین الاقوامی فقہ اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل جناب ڈاکٹر قطب مصطفی سانو کا استقبال کیا۔
آپ نے وزیر مذہبی امور ملائیشیا، ڈاکٹر ادریس بن احمد، وزیر مذہبی امور انڈونیشیا شیخ یاقوت خلیل قوماس اور جمعیت نہضۃ العلماء(جس کے 120 ملین اراکین ہیں) کے صدر شیخ یحیی خلیل کا بھی استقبال کیا۔
ملاقاتوں کے سلسلے میں آپ نے عراقی وزیر حج شیخ ڈاکٹر سامی عمران موسی المسعودی، عراقی سنی اوقاف کے سربراہ
شیخ عبد الخالق العزاوی اور عراقی فقہ اکیڈمی کے اراکین بھی شامل تھے۔
اس کے علاوہ آپ نے وزیر مذہبی امور پاکستان جناب مفتی عبدالشکور، وزیر اوقاف ومقدسات اسلامیہ اردن ڈاکٹر محمد الخلایلہ، وزیر اسلامی امور وتعلیم موریطانیہ جناب شیخ الداہ ولد اعمر طالب اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل جناب حافظ طاہر محمود اشرفی سے بھی ملاقات کی۔
Thursday, 14 July 2022 - 06:34