رابطہ عالم اسلامی نے اس سال موسم حج 1443 کی کامیابی  پرمملکت سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو  مبارکباد پیش کرتے ہوئے  شاندار حج پلان کو سراہا

منی:

رابطہ عالم اسلامی نے اس سال موسم حج 1443 کی کامیابی  پرمملکت سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو  مبارکباد پیش کرتے ہوئے  شاندار حج پلان کو سراہا جس میں کوویڈ 19  کے موجودہ  خطرات اور اس کے نتائج   کی رعایت رکھتے ہوئے حج کے دوران حجاج کرام  کی صحت کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھا گیا ۔

رابطہ نے اپنے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کے   ایک بیان میں کہاہے کہ عالم اسلام  اس سال  کے انتظامات اور حج کی شاندار کامیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے ۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئےکہ رابطہ عالم اسلامی کو عالم اسلام کے علمائے کرام ومفتیان عظام کی طرف سے متعدد پیغامات موصول ہوئے جس میں ان حضرات نے خادم  حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد حظفہما اللہ کی حکومت کی طرف سے ضیوف  الرحمن کو پیش کردہ  عظیم خدمات کی تعریف کی۔انہوں نے  مملکت سعودی عرب کی جانب سے  امت مسلمہ او ران کے مسائل  میں دلچسپی، حرمین شریفین اور اور ان کے عازمین کی خدمت اور حجاج کرام کو بحفاظت  و سہولت مناسک حج کی ادائیگی کے لئے مملکت کی جانب سے پیش کردہ عظیم کاوشوں کو سراہا۔
ڈاکٹر العیسی نے اللہ تعالی سے دعا کرتے ہوئے کہاکہ  وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود -حفظہما اللہ- کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ ضیوف الرحمن کا حج قبول فرمائے اور انہیں ان کے گھر اور اہل  وعیال کے پاس بحفاظت واپس لوٹائے، اور  اس عظیم  موقع کو تمام مسلمانوں  کے لئے  دوبارہ لائے جبکہ وہ بہتر حالت میں ہوں ۔

رابطہ عالم اسلامی نے اس سال موسم حج 1443 کی کامیابی  پرمملکت سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو  مبارکباد پیش کرتے ہوئے  شاندار حج پلان کو سراہا
رابطہ عالم اسلامی نے اس سال موسم حج 1443 کی کامیابی  پرمملکت سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو  مبارکباد پیش کرتے ہوئے  شاندار حج پلان کو سراہا
رابطہ عالم اسلامی نے اس سال موسم حج 1443 کی کامیابی  پرمملکت سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو  مبارکباد پیش کرتے ہوئے  شاندار حج پلان کو سراہا
Monday, 11 July 2022 - 15:49