رابطہ عالم اسلامی کے ایک اعلی سطحی وفد کا سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی سربراہی میں ملائیشیا کے دار الحکومت کوالالمپور آمد۔جہاں متعدد حکومتی اور نامور شخصیات نے اس کا استقبال کیا۔
باضابطہ استقبال کے بعد ڈاکٹر العیسی نے ملائیشیا کے وزیر مذہبی امور سے ملاقات کی جہاں متعدد امور پر تبادلۂ خیال ہوا جن میں اسلام کی سچائی کو واضح کرنے اور انتہا پسندی کے خاتمے کے عزم کا اظہار اور علمائے امت کو متفقہ موقف پر متحد کرنے کی رابطہ کی کوششوں کو سراہا گیا۔
Wednesday, 29 June 2022 - 22:45