سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی جنیوا میں”امدادی شعبوں میں بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان تعاون“ فورم میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ سوئس دار الحکومت میں امدادی خدمات سر انجام دینے والی نامور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان فورم میں شریک ہوئے۔
آپ نے وضاحت کی کہ ”امدادی کاموں کا مذہبی پہلو ایمانی مقصد ہے جو آسمان اور خالق سے جڑا ہواہے، اور یہ سب سے مضبوط،سب سے زیادہ پُر جوش اور پائیدار محرکات میں سے ہے“۔
آپ نے کہاکہ”ہم نے #رابطہ_عالم_اسلامی میں ایمان اورانسانیت سے پوری دنیا میں کسی تفریق کے بغیر امدادی کاموں میں حصہ لیا..ہم اپنی خدمات پرعالمی تصدیق سے خوش ہیں جو ہمارے لئے حوصلہ افزا ہیں..ہم امدادی کاموں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والوں کے لئے عالمی ایوارڈ کا ارداہ رکھتے ہیں“۔
افتتاحی خطاب میں عزت مآب نے اقوام متحدہ کے اداروں کی طرف سے انسانی ہمدردی کے شعبے میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
Sunday, 12 June 2022 - 23:17