رابطہ عالم اسلامی نے اسلامی عالمی تنظیم برائے تعلیم ،سائنس وثقافت(ایسیسکو) اور رابطہ محمدیہ برائے علماء، مراکش کے تعاون کے ساتھ مدینہ منورہ میں قائم سیرت طیبہ اور اسلامی تمدن میوزیم کی شاخ کا مراکش میں قیام کے لئے تیاریاں شروع کرنے کا اعلان کردیاہے ۔یہ میوزیم مراکش کے دار الحکومت رباط میں شاہ محمد السادس کی سرپرستی میں ایسیسکو کے مرکز دفتر میں قائم ہوگا۔اور یہ 2022 میں رباط کے مسلم دنیا کے ثقافتی دار الحکومت کےجشن کے یکجہتی کے طور پر ہوگا۔
میوزیم کے قیام کا اعلان ایسیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سالم بن محمد المالک اور رابطہ محمدیہ برائے علماء ،مراکش کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد عبادی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے بعد کیا گیا۔اجلاس میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل،چیئرمین مسلم علماء کونسل اور صدرعالمی سیرت طیبہ واسلامی تمدن میوزیم عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کی نمائندگی عالمی نمائش اور عجائب گھروں کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے سیکرٹری ڈاکٹر ناصر الزہرانی نے کی ۔
مدینہ منورہ میں قائم بین الاقوامی سیرت طیبہ اوراسلامی تمدن عجائب گھر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حفظہ اللہ کی دانشمندانہ قیادت کی طرف سے خصوصاً سیرت طیبہ کے حوالے سے، اسلامی امور میں معاونت کے لئے ایک بڑے مرکز کے طور پر قائم کیا گیا ہے ۔
مدینہ منورہ میں قائم اس میوزیم کا متعدد عالی مرتبت،اعلی شخصیات اور نامور حکومتی اعلی حکام نےدورہ کیا۔ان شخصیات نے میوزیم میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تہذیب اورانسانیت سے لبریز عالمی اسلامی آثار کا معائنہ کیا جنہیں سیرت طیبہ سے لیا گیا ہے اور انہیں (سیرت نبوی جیسے کہ آپ بسر کررہے ہوں ) کے عنوان کے ذیل میں پیش کیا گیا ہے۔میثاق مکہ مکرمہ کے مرتب کنندہ علمائے کرام نے بھی اس میوزیم کا دورہ کیا اور اس موقع پر اس کی تعریف کی ۔
اس میوزیم کی شاخوں کا متعدد اسلامی ممالک میں ان ممالک کے صدور ، وزرائے اعظم اور صوبائی حکام کی براہ راست خواہش پر قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔اوران میں سے چند میوزیم کا سرکاری تقریبات میں سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے ۔
Tuesday, 1 March 2022 - 13:24