رابطہ عالم اسلامی کے زیر انتظام ماسکو میں ایک منفرد اسلامی پروگرام کا اہتمام۔جس میں روس اور اسلامی تہذیبی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے عالمی کانفرنس کا اہتمام ہوا،جس میں43 ممالک کے علماء اور دانشور شریک ہوئے۔کانفرنس میں صدر،پارلیمنٹ،سینٹ اور عوامی اسمبلی کے نمائندے شریک ہوئے۔
اس دورے کے نتیجے میں ثقافت اور تعلیم کے لئے حکومتی فنڈ،عوامی اسمبلی اوررشیا میں دینی تنظیمات کے ساتھ متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے،جن کا مقصد مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان رواداری اور تعاون کا فروغ،اسلام کے اعلی اقدار کو اجاگر کرنا اور عربی زبان اور قرآن کریم کی تعلیم کا فروغ ہے۔
Thursday, 6 January 2022 - 09:58