آج ایکسپو 2020 دبئی میں رابطہ عالم اسلامی کے پویلین میں رابطہ اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی شراکت سے اسلامی فلاحوں کاموں سے متعلق رواں سال 2021 کے شش ماہی رپورٹ کا اجراء ہوا۔
رپورٹ میں ہائی کمشنر کو زکوۃ اور صدقا ت کے مد میں ملنے والے عطیات کا مہاجرین اور پناہ گزینوں کی زندگیوں پر پڑنے والے اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
تقریب میں ایک مباحثہ سیشن کا بھی انعقاد ہوا جس کا موضوع تھا”زکوۃ، صدقات اورنئے امور کی سمجھ: آفات اور وبائی امراض میں ان کے اثرات“۔ سیشن میں متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے انسانی اور بین الاقوامی امدادی کوششوں میں اسلامی فلاحی کاموں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔
شش ماہی رپورٹ لينك عربي: https://giving.unhcr.org/ip-report/
شش ماہی رپورٹ لينك انگریزی: https://giving.unhcr.org/en/ip-report/
Thursday, 9 December 2021 - 20:24