اوسلو کے اپیرا ہال میں مقامی اورعالمی شخصیات کی موجودگی میں  ڈاکٹر محمد العیسی  کے لئے ورلڈ”برج بلڈر“2021 کا ایوارڈ۔ آپ کو یہ اعزاز اہل مذاہب اور تہذیب کے درمیان تعلقات بہتر بنانے میں پُل کا  کردار اداکرتے ہوئے غیر معمولی اور قابل قدر  خدمات انجام کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

آپ نے ایوارڈ ناروے کے دار الحکومت اوسلو میں ورلڈ کونسل آف چرچز اورسینئر حاخام مائیکل میلکیور کے ساتھ  مقامی اور عالمی شخصیات کی موجودگی میں ناروے کے مذہبی اور سول سوسائٹی  کے رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں حاصل کیا۔

ایوارڈ کمیٹی نے آپ کا تعارف کرتے ہوئے کہا کہ: ”آپ ایک اعتدال پسند اور انتہاپسند نظریات کا مقابلہ کرنے والے ایک عالمی قوت ہیں اور اقوام اور مذاہب کے درمیان امن وتعاون کے فروغ میں ایک واضح اور منفرد  آواز ہیں“۔

ڈاکٹر محمد العیسی کو عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل اور  عالمی  انجمن  صلیب احمر وہلال احمر کے سیکرٹری جنرل  سمیت  ناروے ، یورپی اور عالمی شخصیات کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔

تقریب میں متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی  جن میں سرفہرست گزشتہ سال یہی ایوارڈ حاصل کرنے والے  عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل جناب  ٹیڈروس  گیبریئس تھے اور ان کے علاوہ عالمی انجمن صلیب احمر وہلال احمر کے سیکرٹری جنرل جناب جگن چاپاگین بھی تقریب میں  شریک تھے۔

اس سے قبل یہ ایوارڈ سابق امریکی صدر اوبامہ،ناروے کے بادشاہ، نوبل امن انعام کمیٹی کے سربراہ،عالمی ادارۂ صحت کے موجود ڈائریکٹر جنرل سمیت دیگر  شخصیات نے حاصل  کی ہے۔