دنیا کے نوجوانوں کے مستقبل کے لئے.. رابطہ عالم اسلامی اور ٹونی بلیئر انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل چینج کے درمیان شراکت داری

آج دنیا میں 1.8بلین نوجوانوں  کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک بہت بڑا خلا  پُر کیا جارہاہے
دنیا کے نوجوانوں کے مستقبل کے لئے.. رابطہ عالم اسلامی اور ٹونی بلیئر انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل چینج کے درمیان شراکت داری
18 سے زائد ممالک میں ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کی تربیت کا بین الاقوامی تعلیمی پروگرام
ہزاروں اساتذہ کو مکالمے کی تربیت کے لئے دنیا بھر میں اسکولوں اور تعلیمی شراکت داروں کا نیٹ ورک
پروگرام نوجوانوں اور معاشرے کے درمیان افہام وتفہیم اور رواداری کے قیام میں معاون ہوگا
لندن:
رابطہ عالم اسلامی( MWL) اور ٹونی بلیئر انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل چینج( TBI) کے درمیان ایک غیر معمولی شراکت داری کا آغاز  ہواہے جو نوجوانوں  کی آنے والی نسل کی خدمت کے لئے  ان کے مشترکہ  وژن کو  جمع کرے گی۔یہ شراکت داری آج کی دنیا میں موجود ایک بہت بڑے خلا کو پُر کرنے میں معاون ہوگی جہاں دنیا میں تقریباً 1.8بلین نوجوانوں  کی ایک بہت بڑی تعداد  ہے جنہیں غربت، تشدد، نظر انداز اور منفی تصورات جیسے بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔اور ان  میں ان معلومات یا ان مہارتوں کا  فقدان  ہے جنہیں آج کے دور میں سیکھنے کی ضرورت ہے ۔
وہ یہ  بھی محسوس کرتے ہیں کہ آج ان کے پاس وہ محفوظ پلیٹ فارم نہیں ہے جو انہیں اپنے خیالات کو شیئر کرنے   کا اعتماد بخشے اور ایسے اقدامات  کئے جائیں جو  ان کے مستقبل اور ان کے زندگی گزارنے کے طریقۂ کار پر اثر انداز ہوں۔
اگلے تین سالوں کے دوران  رابطہ عالم اسلامی اور ٹونی بلیئر انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل چینج( TBI) دنیا کے 18 سے بیشتر ممالک میں 13 سے 17 سال کے عمر کے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو تنقیدی سوچ اور مکالمہ کی مہارت فراہم کرنے کے لئے ایک  بین الاقوامی تعلیمی پروگرام فراہم کریں گے  جس سے وہ مستقبل میں پیش آنے والی چیلنجز کا  سامنا کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔اس کے علاوہ یہ پروگرام دنیا بھر میں  اسکولوں اور تعلیمی شراکت داروں کے نیٹ ورکس کے ذریعے 2400 سے زائد اساتذہ کو تنقیدی سوچ، سننے کی صلاحیت اور  عالمی تعلقات  کی مہارتوں کی تربیت دے گا تاکہ وہ یہ مہارتیں آگے طلبہ کو منتقل کرسکیں ۔اس طرح یہ پروگرام  نوجوان او رمعاشرے کے درمیان  باہمی افہام وتفہیم،رواداری  اور اعتماد  جبکہ  مذہبی اور ثقافتی تنوع کے بارے  میں درست تصورات  پیدا کرنے میں بھی معاون ہوگا  ۔
یہ پروگرام کثیر القومی معاشروں میں   اہل مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان وسیع مکالمہ  میں معاون ہوگا، جس میں نوجوانوں کو  روز مرہ زندگی   میں ،خاندان اور معاشرے  میں ان سے  اختلاف کرنے والوں کے ساتھ افہام وتفہیم سے  تعامل کرنے کی تربیت دے جائے گی ۔
آج دنیا کو عالمی وبا کا سامنا ہے جس نے نوجوانوں کی تعلیم کو بے حد متاثر کیا ہے،اس لئے اس پروگرام کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے کیونکہ افہام وتفہیم ،تبادلۂ خیال ،غلط معلومات کے  سدّ باب  اور نوجوانوں  کے درمیان  بہتر تعلقات کے لئے مؤثر تعلقات کو یقینی بنانے کے لئے  مکالمہ کی مہارت سیکھنا بے حد ضروری ہے ۔
ٹونی بلیئر انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل چینج ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کا ہدف مستقبل کی قیادت تیار کرنا ہے اور یہ  ادارہ    بہتر اور ترقی یافتہ  معاشروں کی تعمیر کے لئے   مباحثوں کی تشکیل اور ماہرین کے آراء پیش کرکے رہنماؤں کی معاونت کرتی ہے ۔

دنیا کے نوجوانوں کے مستقبل کے لئے.. رابطہ عالم اسلامی اور ٹونی بلیئر انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل چینج کے درمیان شراکت داری
دنیا کے نوجوانوں کے مستقبل کے لئے.. رابطہ عالم اسلامی اور ٹونی بلیئر انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل چینج کے درمیان شراکت داری
Sunday, 22 August 2021 - 22:23