اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر جنیوا میں معاون سیکرٹری جنرل کی موجودگی میں...اقوام متحدہ کی یونیورسٹی برائے امن  کی جانب سے ڈاکٹر العیسی کے لئے تعلیمی اعزاز

اقوام کے مابین دوستی کے فروغ میں ان کی شاندار کاوشوں اور نفرت کے خاتمے کے لئے ان کی مؤثر جدوجہد کے اعتراف میں

اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر جنیوا میں معاون سیکرٹری جنرل کی موجودگی میں...اقوام متحدہ کی یونیورسٹی برائے امن  کی جانب سے ڈاکٹر العیسی کے لئے تعلیمی اعزاز

ڈاکٹر العیسی مذہبی اور فکری اعتدال پسندی کے حوالے سے ایک سرکردہ بین الاقوامی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ معاون سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

ڈاکٹرالعیسی کا حقیقی مذہبی اقدارسے متعلق آگاہی پھیلانے کے عزم کی وجہ سے عالمی سطح پر احترام کیا جاتاہے۔ یونیورسٹی چانسلر
- یہ بین الاقوامی اعزاز بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں امن کے لئے مزید کام کرنے کی ترغیب دیتاہے۔ ڈاکٹر العیسی
-یونیورسٹی نے عالمی امن کے لئے بین الاقوامی طور پر نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں اور مشترکہ انسانی اقدار کے لئے اپنے نصاب کو مرتب کیا ہے۔

جنیوا:

اقوام متحدہ نے اپنی تعلیمی ادارے یونیورسٹی برائے امن کے ذریعے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ آپ کو یہ اعزاز اقوام متحدہ کے صدر دفتر جنیوا میں ایک عظیم الشان تقریب میں دیا گیا جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے معاون  اورانٹرنیشنل سول سروس کمیشن  کے چیئرمین جناب جکاٹا اور یورپ سے تعلق رکھنے والے متعدد مذہبی،دانشور،سیاسی اور پارلیمانی رہنما موجود تھے۔اس عالمی تعلیمی ڈگری کے اجراء کے اسباب میں بتایاگیا کہ آپ کو یہ اعزاز بین الاقوامی سفارت کاری کی تائید،اقوام کے مابین دوستی اور تعاون کے فروغ اور نفرت کے خلاف آپ کی غیر معمولی کوششوں کے اعتراف میں دیا جارہاہے۔
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اپنے خطاب میں اس اعزاز کا شکریہ اداکرتے ہوئے اسے امن کی خدمت کے لئے حوصلہ افزا قرار دیا ہے،کیونکہ یہ اعزاز ایک ایسی نامور یونیورسٹی سے ملا ہے جس کی عالمی امن کی خدمت میں قابل ستائش   کردار ہے  اور یہ  ادارہ  بین الاقوامی معاہدے کے مطابق اس نیک مقصد کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر العیسی نے اس یونیورسٹی کی عالمی حیثیت کی وجہ سے امن کی خدمت میں  اس کے عظیم کردار کو بھی  سراہاہے۔
اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے معاون جناب جکاٹا نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر العیسی کی عالمی کاوشوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مذہبی اور فکری اعتدال پسندی کے حوالے سے ایک سرکردہ بین الاقوامی شخصیت کی حیثیت سے ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپ پوری دنیا میں اعتدال پسند اسلام اور پُرامن بقائے باہمی کے پیغام کو پھیلانے میں مصروف عمل  اور مسلم اقلیات  کی بہتر تربیت کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹر العیسی وہ منفرد شخصیت ہیں جنہوں نے نازیوں کی حراستی اور قتل وغارت گری کے کیمپس کے دورے کے موقع پر ایک بہت بڑے اسلامی وفد کی قیادت کی ۔
یونیورسٹی برائے امن کے چانسلر ڈاکٹر فرانسسکو روجاس نے اپنے خطاب میں کہاکہ ڈاکٹر محمد العیسی کو اعزازی ڈاکٹریٹ  سے نوازنا، امن، تنازعات کے حل اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ان کی انفرادی شراکت اور انسانیت کے لئے ان کی کوششوں کا اعتراف ہے۔
انہوں نے توجہ دلاتے  ہوئے کہاکہ اس یونیورسٹی نے اپنے قیام سے لے کر اب تک متعدد ممتاز شخصیات کو اس اعزازی ڈگری سے نوازا ہے جس میں پانچ سابق سربراہان مملکت اور مختلف قومیتوں اور مذہبی پس منظر سے تعلق  رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ”یونیورسٹی برائے امن کو ڈاکٹر محمد العیسی کو اعتدال پسند اسلام کی عالمی آواز، اورپورے عالم میں انسانیت کےمابین ہمدردی،مفاہمت اورتعاون پرمبنی حقیقی مذہبی اقدارکے بارے میں آگہی  کے عزم کے اعتراف میں اعزازی ڈاکٹریٹ دینےکاشرف حاصل ہورہاہے۔ڈاکٹر محمد العیسی معاشروں ،مذاہب اور اقوام کے درمیان جدید شراکت داری قائم کرنے میں پیش پیش رہے ہیں“۔
یاد رہے کہ یونیورسٹی برائے امن کو ایک عالمی امتیاز حاصل ہے۔ اس کا قیام 1980 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک معاہدے کے ذریعے عمل میں آیا، جہاں کوسٹاریکا میں اس کا مرکزی کیمپس اور روما، اڈیس بابا، نیویارک، جنیوا، دی ہیگ، منیلا، بیجنگ اور دیگر مقامات میں اس کے دفتر ہوں گے۔ اس کا بنیادی ہدف ایک بین الاقوامی ادارے کے ساتھ  انسانیت کی خدمت ہے، جسے انسانوں کے مابین مفاہمت، رواداری اورپُر امن بقائے باہمی کے جذبے کے فروغ کے ذریعے پایۂ تکمیل تک پہنچانا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق عالمی امن کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کوشش کرنی ہے۔ مطالعۂ امن اور تنازعات،تنازعات كے حل ،بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور ماحولیاتی تحفظ وسلامتی میں اس ادارے کا منفرد بین الاقوامی کردار ہے۔ ان موضوعات پر ادارے کی جانب سے پالیسی ساز اور پریکٹس کرنے والوں کو  ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں بھی جاری کی جاتی ہیں اور یہی طبقہ ادارے کا ہدف ہے۔ اس کے علاوہ اس ادارے کو جنرل اسمبلی کے تمام رکن ممالک سے تسلیم شدہ علمی اسناد جاری  کرنےکا حق حاصل ہے اور اس کے اعزازی صدر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ہیں۔
اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر جنیوا میں معاون سیکرٹری جنرل کی موجودگی میں...اقوام متحدہ کی یونیورسٹی برائے امن  کی جانب سے ڈاکٹر العیسی کے لئے تعلیمی اعزاز
اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر جنیوا میں معاون سیکرٹری جنرل کی موجودگی میں...اقوام متحدہ کی یونیورسٹی برائے امن  کی جانب سے ڈاکٹر العیسی کے لئے تعلیمی اعزاز
اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر جنیوا میں معاون سیکرٹری جنرل کی موجودگی میں...اقوام متحدہ کی یونیورسٹی برائے امن  کی جانب سے ڈاکٹر العیسی کے لئے تعلیمی اعزاز
Wednesday, 7 July 2021 - 10:52