عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ڈاکٹر امت فورال کے ساتھ تعاون کی یاد داشت پر دستخط کئے،جس کا مقصد میثاق مکہ مکرمہ کے مندرجات کو فعال کرنے، ہم آہنگی اور بقائے باہمی کے اقدار کو تقویت بخشنے کے لئے رابطہ عالم اسلامی اور اسلامی کمیشن آسٹریا کے درمیان مشترکہ ریلیشن شپ قائم کرناہے۔
رابطہ عالم اسلامی اور اسلامی کمیشن آسٹریا کی طرف سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں مشترکہ اقدامات کے فروغ کی ضرورت،اسلامی میدان میں جدوجہد اور آسٹریا کی قومی اقدار سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیاہے۔
آسٹریا کے سفارت خانے کے قائمقام قونصلر جنرل ولف گینگ کوچیرا نے اعتدال پسندی میں معروف رابطہ عالم اسلامی اور اسلامی کمیشن آسٹریا کے درمیان تعاون پر خوشی کا اظہار کیاہے۔ کمیشن آسٹریا میں ایک باضابطہ ادارہ اور اس کا شمار ویانا حکومت کی عوامی حقوق کے اداروں میں ہوتاہے۔
Wednesday, 12 May 2021 - 16:10