رابطہ عالم اسلامی رواداری، احترام اور بقائے باہمی کے اصولوں پر قائم ایک بین الاقوامی برادری کی تشکیل میں معاونت کے لئے کوشاں ہے۔
ہمیں نسل پرستی کے مذموم مقاصد کے سامنے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ ہمیں نظریہ کو شکست دے کر افراد کی تربیت کرنی چاہئے۔
اسلام یہ تعلیم دیتاہے کہ انسانی نسل کو متنوع بنایاگیا ہے۔ ہمیں مختلف نظریات، تہذیب اور مذاہب کے احترام کی ضرورت ہے۔ان تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے بعد ہماری پہچان شہریت،نسل اورصنف کے بجائے ہمارے اعمال ہونے چاہئیں۔
رابطہ عالم اسلامی کو حالیہ مہینوں میں ایشیائی نژاد امریکیوں پر حملوں کے واقعات میں اضافے پر شدید تشویش ہے۔
نفرت انگیز بیانئے کا منطقی انجام تشدد ہے۔ ہم ایک عالمی اور دینی معاشرے کے نمائندہ ہونے کی حیثیت سے جس میں لاکھوں ایشیائی شامل ہیں،ہم ہر روز نسل پرستی، تعصب اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔
نسل پرستی نظریاتی انحراف سے پیدا ہونے والی بیماری ہے۔یہ امن کے ساتھ ساتھ اقوام کے امن وہم آہنگی کے لئے بھی خطرہ ہے۔نسل پرست انسان اپنے ملک اور انسانیت کا حقیقی وفادار نہیں۔ وہ دونوں کے لئے خطرہ ہے۔
Wednesday, 24 March 2021 - 14:02