رابطہ عالم اسلامی اور ہسپانوی اسلامی کمیشن کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

”میثاق مکہ عظیم کامیابی ہے جو پوری اسلامی قوم کی نمائندگی کرتی ہے“۔ ڈاکٹر  ادلبی

رابطہ عالم اسلامی  اور ہسپانوی اسلامی کمیشن کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

میثاق مکہ مکرمہ کے مصامین  پر معتمد پوسٹ گریجویٹ پروگرام

مکہ مکرمہ:
آج رابطہ عالم اسلامی نے اسپین کے اسلامی کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس سے قبل رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے کمیشن کے صدر ڈاکٹر ایمن ادلبی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا تھا۔
ڈاکٹر محمد العیسی نے ملاقات کے آغازمیں مملکت اسپین  کو خراج تحسین پیش کیا ،جو رابطہ کے تحقيقات کے مطابق قومی یکجہتی کے حوالے سے یورپی ممالک کے بہترین ممالک میں سے ہے اور  اس مقام تک پہنچنے کے لئے اسلامی کمیشن کا   ہسپانوی حکومت کے تعاون سے  فعال کردار رہا ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے اسپین میں مذہبی تنوع کی بھی تعریف کی جو تمام مذاہب کے لئے توسع كی اعلی  مثال  ہے، اور یہ بعض انتہاپسند گروہوں کی جانب سے فروغ دی جانے والی نفرت انگیز بیانئے کے سدّباب کے لئے ضروری امر ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے کہاہے کہ رابطہ نے ہمیشہ  مقامی ائمہ  اور مدرسین کی حمایت کی ہے اور اسی طرح ہر ملک کی مقامی صورت حال کے مطابق فتاوی کی حوصلہ افزائی کی ہے کیونکہ اس سے احکام اور فتاوی میں تبدیلی ہوتی ہے۔آپ نے اسپین میں مسلم علماء کے اعلی تعلیمی سطح کو سراہا ہے جو بیرونی امداد کے بغیر انہیں تعلیم کے لئے اہل بناتا ہے خصوصاً وہ ملک کے شہری ہیں اور اس کی ثقافت کو سمجھتے ہیں،اور یہ بیرون ممالک سے ائمہ کو بلانے سے بہتر ہے جنہیں زبان اور تہذیبی رکاوٹوں کو سامنا کرنا پڑتاہے، جو ان کے اور ہسپانوی  معاشرے  کے درمیان اختلاف کا باعث بن سکتی ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ تمام ممالک میں داخلی طور پر مقامی فتاوی کے اداروں کے علاوہ  مقامی  ماحول سے ائمہ کی تربیت اور انہیں امامت کا اہل بنایا جاسکتاہے۔ 
دوسری  جانب  اسلامی کمیشن کے صدر نے  بتایا کہ وہ   رابطہ کی سرگرمیوں  کو  دیکھتے ہیں جوکہ لائق تحسین ہیں۔انہوں نے میثاق مکہ مکرمہ کو سراہتے ہوئے اور  بطور منہج اور اسلامی دستور کے ہسپانوی مسلمانوں کے لئے قابل فخر قراددیتے ہوئے کہاہے کہ”میثاق مکہ مکرمہ ایک عظیم  کامیابی   اور ہمارے حاضر کی عکاس ہے“۔
 ڈاکٹر ادلبی نے نشاندہی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہسپانوی معاشرہ ایک کثیر المذہبی اور متنوع النسل ہے مگر اس کے باوجود سب ہم آہنگی اور امن کے ساتھ رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہسپانوی مسلمانوں میں 67% نوجوان ہیں اور ان میں سے 70% لڑکیاں ہیں۔انہوں نے نوجوانوں کے لئے اعتدال پسند تربیت کی فراہمی پر زوردیتے ہوئے کہاہےکہ تاکہ وہ ایسے ماحول میں پروان چڑھیں جس میں دوسروں کا احترام کیا جاتاہو۔
معاہدے پر دستخط  دنیا میں امن وہم آہنگی کے فروغ، اور اسلامی اقدار اور اس کی رواداری  کو متعارف کرانے کے لئے   فریقین کی خواہش پر  ہوئے ہیں ۔
ياد داشت میں اسپین اور  ہسپانوی بولنے والے ممالک میں میثاق مکہ مکرمہ کے  مندرجات کو فعال کرنے کے لئے مخصوص ٹائم ٹیبل کے ساتھ طریقۂ کار  کی تیاری شامل ہے۔جس میں دستاویز کا ترجمہ، اس کی اشاعت اور مختلف ثقافتی تقریبات میں اس پر تبادلۂ خیال اور تعلیمی نصاب میں اسے ضم کرنے کی کوشش شامل ہے۔ اس کے علاوہ   ہسپانوی وزارت تعلیم سے میثاق مکہ مکرمہ کے مضامین   اور انسانیت کو جوڑنے میں اس کے مطلوبہ کردارپر معتمد پوسٹ گریجویٹ پروگرام کا حصول شامل ہے۔
فریقین نے نوجوان،ائمہ،خطبا اور معلمین کے لئے  ہسپانوی یونیورسٹیوں میں عربی  زبان کی تعلیم کے لئے  طریقۂ کار  تیار کرنے پر  بھی اتفاق کیا ہے۔
ياد داشت میں نوجوانوں کے لئے ایک  ایسے مرکزکا قیام بھی شامل ہے جس کا مقصد عملی زندگی میں داخل ہونے سے قبل نوجوانوں میں  محبت اور بقائے باہمی کے اصولوں کے فروغ اور انتہاپسندی اور اسلام فوبیا کے  جال میں پھنسنے سے  بچاناہے،اور جہاں عصر حاضر کے مسائل پر اسلامی موقف کو بھی بیان کیاجائے گا۔
 فریقین  مسلمانوں سے متعلقہ امور پر تبادلۂ  خیال کے لئے کانفرنسز،سیمینارز،پروگرام اور پینل مباحثوں سمیت متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے۔
فریقین دیگر ثقافتوں اور تہذیبوں کے ماہرین تعلیم،مفکرین اور محققین کے ساتھ تعاون  ،وسطیت  اور اعتدال کے موضوعات پر تبادلۂ خیال کا اہتمام  اور اور تجربات اور مطبوعات کا  تبادلہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں کمیشن کے صدر کے  ہمراہ میڈریڈ کے سابق گورنر اور  ہسپانوی مذہبی آزدای  کمیشن کے مشیر جناب ریکارڈو گارسیا ، کمیشن کے سیکرٹری جنرل جناب مصطفی عبد السلام احمد، ہسپانوی مسلم  یوتھ ایسوسی ایشن کے ترجمان جناب ڈاکٹر احمد یمان دلال،  ہسپانوی سفارت خانے کے قائم مقام  سفیر جناب خابیر سوریا  کوئٹانا اور  اسلامک کلچرل سینٹر،میڈرڈ کے ڈائریکٹر جناب عمر بن ابراہیم السیف  نے بھی شرکت کی۔
 

 

رابطہ عالم اسلامی اور ہسپانوی اسلامی کمیشن کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
رابطہ عالم اسلامی اور ہسپانوی اسلامی کمیشن کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
Saturday, 20 March 2021 - 22:59