عالمی امور کونسل اور سٹی کونسل،لاس اینجلس ایک سمپوزیم میں عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی کررہے ہیں ۔ سمپوزیم میں مذاہب اور ثقافات کے پیروکاروں کے درمیان انسانی حقوق،فکری اور سیاسی امور کے حوالے سے دلچسپی لینے والی 1000 سے زائد شخصیات نے شرکت کی۔
كونسل کی صدر محترمہ کیم مکلیری بلو نے بین المذاہب مکالمہ،مفاہمت اور تعاون کے فروغ اور نفرت وتعصب کے خاتمے اور متنوع معاشروں میں انضمام اور بقائے باہمی کے فروغ کے لئے #رابطہ_عالم_اسلامی کے عالمی کردار کی تعریف کی۔
عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی نے مرکز کے عالمی اثر ورسوخ کو سراہا ہے،جس کا شمار انسانی حقوق اور فکری شعبے کے اہم مراکز میں ہوتاہے۔یہ مرکز اس سے قبل 250 ریاستی رہنماؤں کی میزبانی بھی کرچکی ہے،جن میں آٹھ امریکی صدور کے ساتھ ساتھ متعدد پارلیمانی اور دانشور شخصیات شامل ہیں۔
Tuesday, 23 February 2021 - 23:13