عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے جمعیت اہل سنت والجماعت،جمہوریہ مالی کے جنرل کوآرڈینیٹر شیخ محمود دیکو کا استقبال کیا۔ فریقین نے مشترکہ جدوجہد کے فروغ،افریقہ میں قومی اور مذہبی ہم آہنگی کے استحکام اور انتہاپسند سوچ کے سدّ باب کے لئے تبادلۂ خیال کیا۔
ڈاکٹر محمد العیسی نے مشترکہ جدوجہد کے فروغ کی اہمیت پر زوردیاہے،خصوصاً انتہاپسندی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ محمود دیکو کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔شیخ دیکو نےدنیا بھر اور خصوصاً اسلامی دنیا میں سیکرٹری جنرل کی عظیم اور بااثر کاوشوں کو سراہا
Tuesday, 12 January 2021 - 14:22