معاشرے  کے فلاح میں جامعات کے کردار کا فروغ.. رابطہ جامعات اسلامیہ کی طرف سے عالمی کانفرنس کا انعقاد

معاشرے کے فلاح میں جامعات کے کردار کا فروغ.. رابطہ جامعات اسلامیہ کی طرف سے عالمی کانفرنس کا انعقاد

قاہرہ:

رابطہ جامعات اسلامیہ کی طرف سے بروز اتوار ایک عالمی ورچوئیل کانفرنس کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں  معاشرے کے فلاح اور اس میں اقدار کے فروغ کے لئے جامعات کے کردار کا جائزہ لیا جائے گا۔

رابطہ عالم اسلامی  کی مشارکت اور زیرنگرانی میں منعقدہ اس کانفرنس میں وزارت اوقاف جمہوریہ مصر،جامعہ ازہر، جامعہ اسکندریہ،معہد الاعتدال جامعہ ملک عبد العزیز،عالمی کونسل برائے مسلم کمیونٹیز اور متعدد وزراء، نامور علمائے کرام اور جامعات کے چانسلرز اور ماہرین  کا تعاون شامل ہے۔

رابطہ جامعاتِ اسلامیہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسامہ العبد کے مطابق رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی ان شاء اللہ تعالی کل بروز  اتوار کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ کانفرنس میں  حالات حاضرہ  کی روشنی میں معاشرے کی خدمت میں جامعات کے  متوقعہ کردار پر روشنی ڈالی جائے گی  اور کانفرنس کے مختلف سیشنز میں معاشرتی ڈھانچے کو مستحکم بنانے اور معاشرے کے مختلف اجزاء کے مابین ہم آہنگی کے حصول میں جامعات کا کردار،ثقافتی  اور تعلیمی اقدار کا فروغ،  شناخت کے چیلنجز اور جدید ذرائع ابلاغ، معاشرتی ترقی  کے بنیاد اور اس کے چیلنجز اورمعالجہ میں جامعات کا کردار، اس کے ساتھ اقتصادی ترقی، شعبۂ طب میں ترقی اور معاشرے کی طبی ضررویات کی تکمیل خصوصاً  بحرانوں میں،عالمی یکجہتی اور امن کے فروغ کے لئے تہذیبی اور مذہبی شراکت داری کے لئے متوقعہ کردار پرسیر حاصل بحث ہوگی۔

کانفرنس کے دیگر موضوعات میں مسلم دنیا میں جدید  اور اعلی ٹیکنالوجی کی منتقلی اور انہیں مقامی طورپر تیار کرنے کی کوششوں کا جائزہ،  منطقی سوچ کی  اس طور پر نشو ونما جو نوجوانوں میں افواہوں کو زائل   اور انتہاپسندانہ نظریات کے  مقابلے میں ان کی صلاحیت  کے اضافے میں معاون ہو ،جامعات، کاروباری  اور پیداواری اداروں کے درمیان حقیقی شراکت داری، اور جامعات کو کرونا بحران کے نتائج کی روشنی میں جو نئے کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔

کانفرنس میں متعدد سیشنز اور ورکنگ پیپر کے ذریعے  معاشرے میں اقدار کے احیاء اور استحکام کے لئے جامعات کے متوقعہ کردار پر بھی بحث ہوگی  جو اسلامی اور انسانی اقدار کے موضوعات پر مشتمل ہونگیں ۔ اسی طرح اسلامی جامعات کے پروگرام، ان کے  نصاب اور  تحقیق   کی روشنی میں اقدار کی حقیقت  اور اطلاق ، نوجوانوں میں اپنی قومی ریاست  اور دیگر کے ساتھ چاہے وہ کوئی بھی ہو ان کے ساتھ حسن تعامل سے پیش آنے کی ذمہ داری کا احساس کانفرنس کے زیر بحث رہیں گے۔

Sunday, 13 September 2020 - 13:25