رابطہ عالم اسلامی نے کرونا وبا کی غیر معمولی حالات میں اس سال کے کامیاب حج منصوبہ کی شاندار کامیابی کی تعریف کی جہاں حجاج کرام کی صحت کے اعلی ترین معیار کو برقراررکھتے ہوئے فریضۂ حج کی ادائیگی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایاگیا۔
رابطہ عالم اسلامی نے سیکرٹری جنرل اور مسلم علماء کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کے ایک بیان میں کہا کہ عالم اسلام نے اس سال موسم حج کے انعقاد میں دانشمندانہ فیصلوں کو سراہاہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ کو عالم اسلام کے علمائے کرام ومفتیان عظام کی طرف سے متعدد پیغامات موصول ہوئے جن میں انہوں نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد حفظہما اللہ کی حکومت کی طرف سے حجاج کرام کو پیش کردہ عظیم خدمات کی تعریف کی، اور ان غیر معمولی حالات میں فریضۂ حج کے کامیاب انعقاد پر مملکت سعودی عرب کی خدمات کو سراہا ۔
Sunday, 2 August 2020 - 19:49