کروشیا کے وزیر اعظم نے عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سے حکومتی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے آپ کا استقبال کیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے اقوام میں دوستی اور تعاون کے فروغ کے لئے رابطہ کے اقدامات کو سراہا۔
جمہوریہ کروشیا کی حکومت نے کہاہے کہ "پہلی بار" یورپی کمیشن کمیٹی کے تعاون سے رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس کا انعقاد،اور کروشیا کو یورپی یونین کی صدارت ملنے سے،کانفرنس کی سرگرمیوں کو بے حد اہمیت ملی ہے اور اس کے وسیع پیمانے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
Sunday, 9 February 2020 - 09:02