بیان
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے جمہوریہ بھارت کی طرف سے جموں وکشمیر کی خود مختاری سے متعلقہ آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رابطہ یہ سمجھتا ہے کہ اختلافات کا حل بین الاقوامی قانونی جواز پر مبنی ہونا چاہیئے جو کہ مذاکرات اور افہمام وتفہیم کے ذریعے پر امن تصفیہ کی بنیاد پر ہو۔
رابطہ تمام متعلقہ فریقین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ حکمت اور نیک نیتی سے برتاؤ کرتے ہوئے پُر امن راستہ اختیار کریں اور کوئی یکطرفہ قدم اٹھانے سے گریز کریں اور مشترکہ کاوشوں کو یقینی بنانے کے لئے آپس میں بات چیت اور ہم آہنگی پیدا کریں اور عوام میں امن اور یکجہتی کے قیام کےلئے تعاون کے اقدار کو فروغ دیں۔
Friday, 9 August 2019 - 17:11