رابطہ عالم اسلامی
ابھا ائرپورٹ پر دہشت گرد حملہ حوثی ملیشیا کے مجرمانہ ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا۔
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے مملکت سعودی عرب کے جنوب میں ابھا انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ دہشت گرد حملہ دہشت گرد ملیشیات کے مجرمانہ ریکارڈ کا حصہ ہے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر عالمی ادارہ برائے علمائے اسلام، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کے بیان میں مزید کہاگیاکہ اس دہشت گرد حملہ نے، جس میں شہری تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں خواتین اور بچے شامل ہیں، اس کرائے کی تنظیم کی درندگی سے پردہ اٹھایاہے۔
ڈاکٹر محمد العیسی نے کہاکہ اسلامی اقوام مملکت سعودی عرب کی قیادت میں یمن سے دہشت گردوں کی باقیات کے تعاقب اور ان کے فتنے سے نمٹنے کے لئے ،اور یمنی قوم کی امید، امن اور استحکام کی بحالی کے لئے وہاں سے فرقہ وارانہ جنگی عزائم کے خاتمے کے لئے، یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کے لئے عرب اتحاد پر مکمل اعتماد کرتی ہیں۔
Thursday, 13 June 2019 - 12:11