بیان
رابطہ عالم اسلامی نے مملکت سعودی عرب میں دو تیل پمپ اسٹیشنوں پر ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔
اس طرح کے مجرمانہ اقدامات دہشت گرد رجحان کی نفرت اور فساد ی سوچ کے سطح کی عکاسی کرتی ہیں۔
اور اس طرح کی کوششیں مملکت سعودی عرب کو اس کے درست موقف پر ڈٹے رہنے، برائی کی تمام طاقتوں کا مقابلہ عزم حکمت اور بصیرت کے ساتھ کرنے اور اللہ تعالی نے مملکت کو جو طاقت اور روکنے کی صلاحیت دی ہے اس میں اضافے کا باعث ہوگا۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور صدر عالمی ادارہ برائے علمائے مسلمین عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کی طرف سے آج جاری بیان میں یہ کہاگیا۔
Wednesday, 15 May 2019 - 13:46