ڈاکٹر العیسی روسی استشراق انسٹیوٹ میں لیکچر دیتے ہوئے :
رابطہ اور روسی استشراق انسٹیوٹ کے درمیان تعاون سمجھوتے پر دستخط۔
ماسكو
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے اسلامی ورثہ کی نشرواشاعت میں مستشرقین کی ایک تعداد کے مثبت اثر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنے مضامین میں انصاف سے کام لیا اور اور اسلام کی تہذیبی اورانسانی اقدار کی تعریف کی ۔انہوں نے استشراق کے بلند مقاصد کو خوش آئند قراردیتے ہوئے اس کی حمایت کا یقین دلایا۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ تمام غیر منصفانہ استشراقی مباحث ذہنوں سے محو ہوکر فنا ہوگئے ہیں اور صرف انصاف ہی باقی رہا جو کہ خالق کی تکوینی سنت ہے کہ سچ ہی باقی رہتاہے۔
ان خیالات کا اظہار عزت مآب سیکرٹری جنرل نے اپنے روسی فیڈریشن دورے پر روسی استشراق انسٹیوٹ کی طرف سے مدعو کئے جانے پر انسٹیوٹ میں لیکچر کے دوران کیا جس میں انسٹیوٹ کے ارکان مستشرقین ،محققین اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
عزت مآب سیکرٹری جنرل نے انسٹیوٹ سربراہ محترم ویتالی نعومکین سے میٹنگ بھی کی جس کے بعد رابطہ اور انسٹیوٹ کے درمیان تعاون سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔سمجھوتے کے مطابق فریقین میں تجربات کا تبادلہ ،اسلامی تاریخ اور ثقافت کی تعلیم سے مشترکہ اہداف کا حصول اور باہم تعاون ورابطہ، انتہاپسندی سے پاک صحیح اسلامی اقدار کا تعارف اور اسلام فوبیا کا مقابلہ، اس کے علاوہ عربی لغت کی تعلیم اور روس میں اس کی ترویج میں اہتمام،اور علمی کانفرنسز، سیمنارز ،اوپن لیکچرز ،پینل مباحثوں اور نمائش ودیگر میں مشترکہ منصوبوں کے نفاذ میں باہم تعاون رہے گا ۔
طرفین نے جانبين کے پروگراموں میں شرکت کے لئے دعوت ناموں اور دوروں پر اتفاق کیا ۔مشترکہ تعلیمی وتحقیقی منصوبوں کے نفاذ،سمجھوتے کے دائرہ کار میں نمائش اور اشاعت کا اہتمام،اس کے علاوہ مشترکہ اہتمام کے میدانِ کار میں تحقیق کے نتائج میں علمی حوالہ جاتی اور انسائیکلوپیڈیا مطالعہ جات کی تياری اور نشرواشاعت، مذاہب اور اسلامی عناصر کے درمیان کے درمیان مکالمہ کے لئے علمی اور شرعی مدد فراہم کرنا،اور روسی اور بیرونی علمی، تعلیمی اور ثقافتی تنظیمات کے محققین اور ماہرین کے لئے تربیتی کورسز کا انعقاد شامل ہے۔
سمجھوتے کے مطابق ایک جائزاتی کمیٹی کی تشکیل پر بھی اتفاق ہوا جو مشتركہ تعاون اور ان كے نفاذ کے طریقۂ کار کے میدانِ کار کے فریم ورک میں منظور شدہ سالانہ منصوبہ تیار کرے گی اور رابطہ عالم اسلامی اور استشراق انسٹیوٹ کے مرکزی ادارہ جات کو اس کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔