محترم شيخ يوسف استس امریکی داعی،رکن رابطہ سپریم کونسل ریاستہائے متحدہ امریکہ وحدت اسلامی"گروہ بندی اور مخالف کو دور کرنے کے خطرات"کانفرنس خطاب سے اقتباسات
یہ بلدِ حرام مکہ مکرمہ دنیا کی تمام تہذیبوں کا نقطہ آغاز ہے.
اسلام نسل پرستی کا قائل نہیں. اللہ تعالی اپنے مبارک کتاب میں فرماتاہے: (يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً)
بد قسمتی سے ہم سب مسلمان، یہود، مسیحی، ہندو، بدھسٹ اور ملحدین ضرر رساں غلطی کے مرتکب ہورہے ہیں، اور وہ یہ کہ ہم نسلِ انسانی کے اتحاد سے بے خبر ہیں.
پاک سرزمین پر اس عظیم اجتماع میں، علماء، دعاۃ اور مشائخ کی موجودگی میں ہم دعا گو ہیں کہ، اسلامی یکجہتی ہمارا مقدر ہوجائے.
ہم سب پُر امید ہیں کہ اس اجتماع سے، ہم محبت اور سلامتی کے لئے ایک مشترکہ دل کے ساتھ اٹھیں گے.
Thursday, 10 January 2019 - 11:52