محترم شیخ غسان الحلبی مشیر عقال کونسل دروز موحدين كميونـٹی،لبنان وحدت اسلامی"گروہ بندی اور مخالف کو دور کرنے کے خطرات"کانفرنس خطاب سے اقتباسات
اس سرچشمہ اور پوشیدہ جبلّت کا مشاہدہ، اس پہلی سرگوشی میں ہوتاہے، جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے محسوس کیا.
رابطہ عالم اسلامی کے بیشتر کام، اس عمومی انسانی مشترکات کے قانون کے بنیاد پر ہیں، جس کی تأسیس ہمارے رسول کریم نے کی.
اسلامی معنی، دلوں کو ایک ہی فاؤنڈری میں پگہلاتاہے، ہم دوسروں سے جدا ایک قوم بن گئے.
قومیت، اسلام کے اندر بنیادی اصطلاح ہے، اس کی روشنی کی پہلی کرن دستورِ مدینہ سے پھوٹتی ہے، اور اس کے بعد کتابیں اور معاہداتِ نبویہ، مسلمانوں کو دیگر کے ساتھ معاملات طے کرنے کے اصول متعین کرتی ہیں.
اسلام کا سورج، جاہلیت کے اندہیر پن پر، مسلمانوں کی یکجہتی کے ساتھ طلوع ہوا، وہ اپنی نیک دلی کے ساتھ دنیا کے مالک بن گئے.
مسلمانوں نے دنیا کے لئے ایک منفرد اورعظیم تمدن کو پیش کیا، جو تمام تہذیبوں کی ساتھ متحدہ معاہدہ کے تحت قائم رہا، اور نسلوں کے لئے تمدنی وراثت کو گروہ بندی اور مخالف کو دور کرنے کی بے تدبیر ذہنیت سے دور رھ کر حفاظت کی.
اسلام کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کی شرمناک چالبازیوں کا سامنا ہے، اور اس کی روک تہام کے لئے، ہم قیادت اور معروف اداروں کی حکمت، دلیل، معرفت، بیانِ حق اور مہذب اندازِ فکر کے ساتھ اپنی موجودگی کو ظاہر کرنے کی جستجو کو دیکھ رہے ہیں، اور ان میں سرِ دست رابطہ عالم اسلامی ہے.