رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس سے عزت مآب استاذ عبد الرشاد

عزت مآب استاذ عبد الرشاد بدیع الدین وزیرِ تجارت وصناعت ورکن پارلیمنٹ،سری لنکا وحدت اسلامی"گروہ بندی اور مخالف کو دور کرنے کے خطرات"کانفرنس خطاب سے اقتباسات

دینِ اسلام، امن کا دین ہے، جو یکجہتی اور مصالحت پر مرتکز ہے، مگر بدقسمتی سے عالمی برادری اس حقیقت سے بے خبر ہے.

اس نازک وقت میں، اسلام اور مسلمانوں کی صحیح تصویر پیش کرنے کی بے حد ضرورت ہے.
 
پُر امن عالم اسلامی میں، بعض جماعات اسلامی یکجہتی کے ادراک سے غافل ہوکر، اپنے معاشرے کے اندر اور باہر، سطحی تنازعات پیدا کرنے میں مصروف ہیں.
 
وحدت اسلامی کے لئے اصل کشمکش، مسلمان کے ضمیر  اور اس کی باطنی سوچ میں پنہاں ہے.
 
سری لنکا میں مسلمان، ایک بدھ اکثریتی آبادی میں رہائش پذیر ہیں، اور حکومت نے یکجہتی اور مصالحت کے فروغ کے لئے ایک مستقل وزارت تشکیل دی ہوئی ہے.
 
یکجہتی، دینِ اسلام کی بنیاد ہے. ہمارا  رب ایک، ہمارا قرآن ایک، ہمارا رسول ایک، ہمارا دین ایک، ہمارا قبلہ ایک، اور ہماری امت بھی ایک ہے.
 
 
Thursday, 10 January 2019 - 10:14