عزت مآب شیخ ڈاکٹر فہد بن سعد الماجد سیکرٹری جنرل ہیئۃ کبار العلماء مملکت سعودی عرب وحدت اسلامی"گروہ بندی اور مخالف کو دور کرنے کے خطرات"کانفرنس خطاب سے اقتباسات
عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کی ایک اہمیت اور حیثیت ہے، اور ہماری خواہش ہے کہ اس کانفرنس سے خصوصاً علمی اور فکری جانب میں مفید نتائج حاصل ہوں.
اس طرح کے اہم موضوعات پر، اہلِ علم سے تحریر، تدقیق اور ضروری اصول وضع کرنے کے منتظر ہیں.
رابطہ عالم اسلامی نے، وحدتِ اسلامی کو فرقہ واریت اور مخالف کو دور کرنے جیسے در پیش خطرات سے متنبہ کیا، جو کہ اللہ تعالی کے ارشاد گرامی (هو سماكم المسلمين من قبل) کے مخالف ہے.
مشرق ومغرب کے مسلمانوں کو اس نام"مسلمین" پر فخر کرنا چاہئے، جس سے ان کے ربّ نے انہیں مسمّی کیا.
قول وفعل میں عدل وانصاف کو فروغ دیتے ہوئے، محبت اور نیک نیتی کے جذبے کے ساتھ، یکجہتی کے قیام، مشترکات کے رسوخ اور اسلامی ہم آہنگی کی تصدیق کو یقینی بنایا جائے.
قومی ریاست کا تصور، بعض کے خیالات سے میل نہیں کھاتا، جس سے انتہا پسند اور منحرف نظریات جنم لیتی ہیں، جن کی نظر میں قومی ریاست صرف ایک مرحلہ ہے، اور یہ امت کو مکمل کرنے والا جزء نہیں، جس سے اس کی تکمیل ہوتی ہے اور اس خوش حالی کے اثر سے پوری اسلامی دنیا پر مثبت اثرات مرتب ہوتےہیں.