خادم حرمین شریفین کی زیر سرپرستی مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے زیرِ سایہ اجتماع سے،جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد الوزیر الوقشی،ماهر زيدی مذہب ، يمن، کا رابطہ کانفرنس سے خطاب.کانفرنس(وحدت اسلامی)میں127 ممالک،28 اسلامی عناصر کے 1200 شخصیات کی شرکت.
محترم ڈاکٹر محمد احمد الوزیر الوقشی ماہرِ زیدی مذہب "زاید اکیڈمی برائے فقہی واصولی قواعد"یمن وحدت اسلامی"گروہ بندی اور مخالف کو دور کرنے کے خطرات"کانفرنس خطاب سے اقتباسات
امت مسملہ نے ایک عظیم تہذیب کا دور گذارا ہے، اور انسانی تاریخ مں مختلف علوم کی ترقی، اور ان کی ایک مرحلے سے دوسرے میں منتقلی کے اندر کردار رہاہے.
امت مسلمہ پر جتنا بھی ٹھہراؤ اور مندی کا دور رہے، اللہ تعالی اس کے لئے تجدید اور ترقی کے حالات پیدا فرماتاہے.
جنگیں اور تنازعات،امت کی ترقی اور نشأۃ میں رکاوٹ سب سے بڑے مشترکہ چیلنجز ہیں، ان کے مقابلے اور انہیں کم کرنے کی ضرورت ہے.
غربت،ضرورت،مبالغہ،آرائی،تشدد اور انتہا پسندی،امت کے اتحاد ویکجہتی پر اثر انداز ہونے والے منفی اثرات میں سے ہیں.
امت مسلمہ میں اتفاق کا تناسب زیادہ ہے، جو 90% تک پہنچتاہے، جبکہ اختلاف کا تناسب 10% سے زیادہ نہیں..