فضیلۃ الشیخ احمد المرابط بن الشیخ احمد مفتی اعظم جمہوریہ موریتانیا وحدت اسلامی"گروہ بندی اور مخالف کو دور کرنے کے خطرات"کانفرنس خطاب سے اقتباسات
حکمرانوں کے ساتھ مثبت تعامل وسطيت کے اہم پہلؤوں میں سے ہے، جیسے کہ باوجود ان کے ظلم کے ان کے خلاف بغاوت نہ کرنا، اور نہ انہیں بد دعا دینا.
اسلامی وسطیت سے دوری اور اسے چھوڑنا فرقہ واریت اور عدم برداشت کی طرف لے جاتاہے.
باہمی مفادات کے حصول کے لئے، دیگر ادیان کے صلح جُو انسانوں سے تعاون، ہم پر شرعی واجب ہے.
مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ سلفِ صالح کے فہم اور تعامل کے مطابق، نصوصِ وحی کو سمجھیں، انہیں سمجھائیں اور اس پر عمل کریں.
من الوسطية الإسلامية مراعاة اختلاف المجتهدين فيما اختلفوا فيه من المسائل الاجتهادية، وعلى ذلك يتم تصنيف الخلاف لثلاثة أقسام: خلاف واجب، وخلاف جائز، وخلاف محرم.
اجتہادی مسائل میں مجتہدین کے اختلاف کی رعایت رکھنا، اسلامی وسطیت ہے. اس بنا پر اختلاف کے تین درجات ہیں: واجب اختلاف، جائز اختلاف اور حرام اختلاف.