سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی (G20) بین المذاہب فورم میں شرکت کے مناظر ملاحظہ کیجیے
اس سال مہمانِ خصوصی اور مرکزی مقرر کی حیثیت سے:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی (G20) بین المذاہب فورم میں شرکت کے مناظر ملاحظہ کیجیے۔ اس فورم کی میزبانی ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں منعقد ہونے والی سمٹ کے موقع پر امریکی ریاست یوٹاہ نے کی۔
اپنے خطاب میں عزت مآب نے عالمی امن اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں مذہبی رہنماؤں کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ہر قسم کی گروہ بندی، تقسیم اور اس سے پیدا ہونے والے خطرات سے خبردار کیا۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ رابطہ نے اقوام اور معاشروں کے درمیان پائے جانے والے فاصلے اور ان کے منفی اثرات کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے مذہبی خصوصیات کو سمجھنے، ان کے وجود کا احترام کرنے اور ان کی دل آزاری سے سے اجتناب کی اہمیت پر زور دیا۔اس میں مذہبی امور میں ایسے کسی بھی مداخلتی طرزِ عمل سے گریز بھی شامل ہے جو مثبت مکالمے کے دائرے، اس کے اسلوب اور اس کے مضمون سے باہر ہو۔