![رابطہ عالم اسلامی کی سعودی عرب میں مقاماتِ مقدسہ، شہریوں اور شہری تنصیبات پر مسلسل حوثی حملوں کی شدید مذمت](/sites/default/files/bayan-ur_0.jpeg)

رابطہ عالم اسلامی کی سعودی عرب میں مقاماتِ مقدسہ، شہریوں اور شہری تنصیبات پر مسلسل حوثی حملوں کی شدید مذمت

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے حوثی دہشت گرد ملیشیا کی جانب سے مملکتِ سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس مقامات، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ، نیز شہری علاقوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنانے کی مسلسل مجرمانہ کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے سعودی فضائی دفاعی نظام نے اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان تمام حملوں کو ناکام بنا دیا۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے حوثی ملیشیا کی دہشت گردانہ روش کی ایک بار پھر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس ملیشیا نے دانستہ حملوں کی جسارت کرتے ہوئے مقدس مقامات کی حرمت پامال کی اور بے گناہ انسانی جانوں کے تقدس کو مجروح کیا ہے۔ یہ کارروائیاں دو ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو خطرناک حد تک مشتعل کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے دینِ حنیف کی اقدار اور بنیادی انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ڈاکٹر العیسی نے مزید کہا: ”اس گروہ نے اپنا نام ’انصار اللہ‘ رکھا ہے، جبکہ اس کے اقدامات ایک ایسی دہشت گردانہ روش کی عکاسی کرتے ہیں جو مسلسل دہشت گرد جرائم کے ذریعے دینی مقدسات کی حرمت، مذہبی جذبات اور انسانی احساسات کو پامال کر رہی ہے۔ ان کارروائیوں کا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی نصرت سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ دین اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات سے صریح انحراف ہے“۔

ڈاکٹر العیسی نے رابطہ کے تمام عالمی اداروں، اکیڈمیوں اور کونسلوں، نیز اس کے زیرِ سایہ تمام اسلامی اقوام کی جانب سے مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے جارحیت کا ارتکاب کرنے والوں کی دہشت گردی کو روکنے، مقدس مقامات کی حرمت اور پُرامن شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مملکت کی جانب سے کیے جانے والے تمام اقدامات کی بھرپور تائید کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مملکتِ سعودی عرب کو ان مجرموں اور جارحیت کے مرتکب عناصر کے مقابلے میں فتح و نصرت عطا فرمائے، جنہوں نے دین کی حرمت اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ہے، اور مملکت کی سرزمین، قیادت اور عوام کو ہر قسم کے شر اور آفت سے محفوظ رکھے۔

**Post date** جمعہ, 6 November 2026

ٹیگز[آفیشل بیانات](/ur/official-press-releases)

[](https://www.addtoany.com/share#url=https%3A%2F%2Fthemwl.org%2Fur%2Frabth-alm-aslamy-ky-swdy-rb-myn-mqamati-mqdsh-shhrywn-awr-shhry-tnsybat-pr-mslsl-hwthy-hmlwn-ky&title=%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81%20%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C%20%D8%B9%D8%B1%D8%A8%20%D9%85%DB%8C%DA%BA%20%D9%85%D9%82%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA%D9%90%20%D9%85%D9%82%D8%AF%D8%B3%DB%81%D8%8C%20%D8%B4%DB%81%D8%B1%DB%8C%D9%88%DA%BA%20%D8%A7%D9%88%D8%B1%20%D8%B4%DB%81%D8%B1%DB%8C%20%D8%AA%D9%86%D8%B5%DB%8C%D8%A8%D8%A7%D8%AA%20%D9%BE%D8%B1%20%D9%85%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%20%D8%AD%D9%88%D8%AB%DB%8C%20%D8%AD%D9%85%D9%84%D9%88%DA%BA%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%B4%D8%AF%DB%8C%D8%AF%20%D9%85%D8%B0%D9%85%D8%AA)